لاہور: گوگل نیوزاینی شیٹو اوورٹیک ویلی کے تعاون سے لاہور پریس کلب میں صحافیوں کے لیے ڈیجیٹل صحافت ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا۔
گوگل نیوزاینی شیٹواوورٹیک ویلی کی فاطمہ رزاق اور ایمل غنی، ممبر گورننگ باڈی راناشہزاد،محسن بلال اور سید بدرسعید سمیت ممبران کی بڑی تعداد نے ورکشاپ میں شرکت کی۔
ڈیجیٹل صحافت ورکشاپ میں غلط معلومات کا مقابلہ کرنے ، غلط معلومات کو سمجھنے ، معلومات کی تصدیق کے لیے ٹولز کے استعمال ، ڈیجیٹل رپورٹنگ کی مہارت اور آن لائن گوگل ٹرینڈزکے ذریعے ریسرچ تکنیک وغیرہ کے موضوع پر ٹریننگ دی گئی ۔ گوگل کی جانب سے فاطمہ رزاق نے ورکشاپ میں صحافیوں کو فیکٹ چیکنگ ،گوگل ٹرینڈزاور دیگر متعلقہ ٹولزکے بارے میں ٹریننگ دیتے ہوئے بتایاکہ کسی بھی خبر ، تصویر یا ویڈیوکوگوگل ٹولزکے ذریعے کیسے چیک کیاجاسکتاہے کہ وہ حقیقی ہیں یا جعلی طورپر پروپیگنڈے کے لیے استعمال کی جارہی ہیں ۔ انہوں نے سوشل میڈیا کے ذریعے پھیلائی جانے والی مس انفارمیشن ، ڈس انفارمیشن اور میل انفارمیشن کے درمیان فرق کو واضح کرتے ہوئے آگاہ کیاکہ انہیں کس طرح پھیلایاجاتاہے اورکیسے اس کا ادراک کیاجاتاہے ۔ آرٹیفیشل انٹیلی جنس ٹول کے بارے آگاہ کرتے ہوئے انہوں نے بتایاکہ کس طرح فیک ویڈیوز کو چیک کیاجاسکتاہے ۔
ورکشاپ کے شرکاء کا ماسٹرٹرینرفاطمہ رزاق کے ساتھ گروپ فوٹو
ماسٹر ٹرینر فاطمہ رزاق نے مزید بتایاکہ ہم کسی بھی ٹرینڈ کی مقبولیت کا اندازہ گوگل ٹرینڈ کے ذریعے کیسے اور کس طرح باآسانی معلوم کرسکتے ہیں۔ انہوں نے خبر کی تصدیق کے حوالے سے مختلف قسم کے ایڈوانس ٹولزکوبھی متعارف کرایا اور ان کے استعمال کے بارے میں آگاہی فراہم کی۔فاطمہ رزاق نے ورکشاپ میں شرکت کرنے والے صحافیوں کوگوگل کے ذریعے خبروں کی تصدیق کے حوالے سے ان کے مختلف سوالات کے جوابات بھی دیئے ۔ ورکشاپ میں شرکت کرنے والے ممبران نے ورکشاپ کے انعقاد پر گورننگ باڈی کا شکریہ اداکیا۔
0 Comments